نئی دہلی، (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے بہار میں سونے اور ہیروں کے زیورات اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے جڑے کچھ گروہوں کے
ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر 100کروڑ روپے سے زیادہ کے بے حساب لین دین کا پتہ لگایا ہے ۔منگل کو جاری کردہ وزارت خزانہ کی رپورٹ
کے مطابق 17نومبر کو پٹنہ، بھاگلپور، ڈہری آن سون، لکھن¶ اور دہلی میں پھیلے 30سے [؟][؟]زیادہ احاطوں میں تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے جو آمدنی کی چوری کو ظاہر کرتے ہیں، جنہیں ضبط
کر لیا گیا ہے ۔بیان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 5کروڑ روپے مالیت کی بے حساب نقدی اور زیورات برآمد کیے گئے ہیں اور مجموعی
طور پر 14بینک لاکرز ضبط کیے گئے ہیں۔ریلیز کے مطابق موصول ہونے والے شواہد سے پتا چلا ہے کہ سونے اور ہیروں کے زیورات کے
کاروبار میں مصروف گروہوں میں سے ایک نے اپنی غیر محسوب آمدنی کو زیورات کی نقد خریداری، دکانوں کی تزئین و آرائش اور مقررہ
اثاثوں میں لگایا ہے ۔ گروپ نے اکا¶نٹ کی کتابوں میں 12کروڑ روپے کا اندراج صارفین سے ایڈوانس کے طور پر دکھایا ہے ۔ اس کے
علاوہ اس کی جگہ سے اسٹاک کی فزیکل تصدیق میں 12کروڑ روپے کے سامان کی کوئی اکا¶نٹ بک نہیں ملی ہے ۔اسی طرح زمین کی
خریداری، عمارتوں کی تعمیر اور اپارٹمنٹس کی فروخت میں تقریباً 80کروڑ روپے کے بے حساب نقد لین دین کے ثبوت ریئل اسٹیٹ کے
کاروبار سے منسلک ایک اور گروپ کے احاطے سے ملے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گروپ کے اہم افراد نے نامعلوم آمدنی سے زمینیں
اور دیگر غیر منقولہ جائیدادیں خریدی ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
بہار میں کاروباریوںکے ٹھکانوں پر چھاپہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS