پیوش گوئل نے کاروبارکے ماحول میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا

0

نئی دہلی: تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ملک میں کاروبارکے سازگار ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے جمعہ کے روز وزارت کے متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا۔ گوئل نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وزارت میں وزیر مملکت سوم پرکاش نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ گوئل نے کہا کہ میٹنگ میں ملک کے اندر کاروبارکے موافق ماحول کو بہتربنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبارکے سازگار ماحول کو بڑھانے کے لئے بنیادی اصلاحات کے تئيں پرعزم ہے۔ 
دنیا کے 190 ممالک میں ورلڈ بینک کی 'ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ' میں ہندوستان کا نمبر 63 ہے۔ حکومت کا مقصد ہندوستان کو اس فہرست میں پہلے 50 ممالک میں شامل کرنا ہے۔ یاد ر ہے کہ سال 2018 کی رینکنگ میں ہندوستان کو 77 واں اور سال 2017 میں  100 واں مقام ملاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS