انٹیل کیپٹل کی جیو پلیٹ فارم میں 1894 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

0

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے مکمل طور پر قرض سے آزاد ہونے کے بعد بھی مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری جاری ہے اور جمعہ کے روز امریکی انٹیل کیپٹل نے کمپنی میں 0.39 فیصد ایکویٹی کیلئے1،894.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کااعلان کیا۔ 
جیوپلیٹ فارمزمیں گیارہ ہفتوں میں فیس بک سمیت پوری دنیا سے 12 سرمایہ کاروں کے ذریعہ گیارہ ہفتوں میں 25.09 فیصد ایکویٹی کے لئے 1،17،588.45 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی چکی  ہے۔
 انٹیل کیپٹل دنیا بھر میں بہترین کمپیوٹر چپس بنانے کے لئے جانا جاتا ہے۔ انٹیل کیپیٹل نے جیو پلیٹ فارم میں 4.91 لاکھ کروڑ روپے کی ایکویٹی اور5.16 لاکھ کروڑ روپے کی انٹرپرائز ویلیو پر سرمایہ کاری کی ہے۔
 جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا آغاز 22 اپریل کو فیس بک کے ساتھ ہوا ، اس کے بعد سلور لیک ، وسٹا ایکویٹی، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر ،  مبادلہ اور سلور لیک نے سرمایہ کاری  کی تھی۔ بعد میں ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی ، ٹی پی جی ، ایل کیٹرٹن اور پی آئی ایف نے بھی جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
 انٹیل کیپیٹل انو ٹیو کمینیوں میں عالمی سطح پر سرکاری سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ،کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آرٹیفیشئل انٹلیجنس اور 5 جی جیسی ٹیکنالوجی شعبوں میں کام کرتا ہے، جہاں جیو بھی کام کررہاہے۔ انٹیل کیپٹل،انٹیل کارپوریشن کی سرمایہ کار بازو ہے۔ انٹیل دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے ہندوستان میں کام کر رہا ہے اور اس کی بنگلور اور حیدرآباد میں انتہائی جدید ڈیزائن سے آراستہ والی یونٹوں میں ہزاروں ملازمین کام کررہے ہیں۔ 
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرمکیش امبانی نے انٹیل کیپٹل کی سرمایہ کاری کے بارے میں کہا ’’دنیا کے ٹیکنا لوجی لیڈرز کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا ہونے پر بہت خوش ہیں۔ ہندوستان کو دنیا کی ایک ڈجیٹل اور ایک سرخیل ڈجیٹل برادری میں تبدیل کرنے کی ہماری  سوچ  کو مجسم روپ دینے میں یہ ہمارے معاون ہیں۔ انٹیل ایک حقیقی انڈ سٹریل لیڈر ہے ، جو دنیا کو تبدیل کرنے والی ٹکنالوجی اور ایجادات پیدا کرنے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔
انٹیل کیپٹل کا عالمی سطح پر نمایاں ٹکنالوجی کمپنیوں میں قابل قدر شراکت دار ہونے کا شاندار ریکارڈ ہے۔ لہذا ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہندوستان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لئے انٹیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں جو ہماری معیشت کے تمام شعبوں کو بااختیار اور130 کروڑ ہندوستانیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گی۔‘‘

انٹیل کیپیٹل کے صدروینڈل بروکس نے کہا’’ہندوستان میں کم لاگت والی ڈجیٹل سروسز کو طاقت دینے کیلئے جیو پلیٹ فارم اپنی انجینئرنگ صلاحیتوں کو استعمال کررہا ہے۔ یہ زندگی کو خوشحال بنانے میں انٹیل کے مقاصد کے عین مطابق ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ  ڈجیٹل رسائی اور ڈیٹا ، کاروبار معاشرے کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے ہم ہندوستان میں ڈجیٹل تبدیلی کو تقویت فراہم کریں گے‘‘۔
 جیو پلیٹ فارم،ریلائنس انڈسٹریزلمیٹیڈ کی اگلی نسل کی مکمل ملکیتی کمپنی ہے جو ہندوستان کو ڈجیٹل کمیونٹی بنانے کے کام میں مدد کررہی ہے۔ اس کے لئے جیو کا اہم ڈجیٹل ایپ ، ڈجیٹل ایکو سسٹم اور ہندوستان کے نمبر ایک ہائی اسپیڈ کنکٹی وٹی پلیٹ فارم کو ایک ساتھ لانے کا کام کررہی ہے۔ ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ ، جس کے 38  کروڑ 80لاکھ صارفین ہیں ،وہ جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کا ماتحت ادارہ بنا رہے گا۔
 جیو ایک ایسے ’ڈجیٹل  بھارت‘کی تعمیر کرنا چاہتا ہے جس سے 130 کروڑ ہندوستانیوں اور کاروباریوں کو فائدہ ہوگا۔ ایک ایسا ’ڈجیٹل  بھارت‘جس سے خاص طور پر ملک کے چھوٹے تاجروں ، مائیکرو تاجروں اور کسانوں کے ہاتھ کو مضبوط کرے گا۔ جیو نے ہندوستان میں ڈجیٹل انقلاب لانے اور دنیا کی سب سے بڑی ڈجیٹل قوتوں میں ہندوستان کو ایک نمایاں مقام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS