image:dawn.com

برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں پاکستان بھی شامل
لندن (ایجنسیاں): برطانیہ نے ریڈ لسٹ میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستان، بنگلہ دیش، فلپائن اور کینیا کو شامل کیا ہے ان ممالک کے شہری برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ حکم نامے کے مطابق ان ممالک سے برطانوی شہری، آئرلینڈ کے رہائشی اور برطانیہ میں قانونی رہائش رکھنے والے افراد برطانیہ آ سکیں گے۔
برطانوی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلہ دیش اور فلپائن کو بھی شامل کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔اسکائی نیوز کے مطابق ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS