گاڑی چڑھانے کے دونوں ملزمان گرفتار، بھوپیش نے تحقیقات کا حکم دیا

0
Image: The Hindu

رائے پور،(یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں ایک مذہبی تقریب سے متعلق جلوس میں لوگوں پر تیز رفتار گاڑی چلاکر لوگوں کو کچلنے کے واقعہ کے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جش پور سپرنٹنڈنٹ آفس کے دفتر نے بتایا ہے کہ ببلو وشوکرما (21) اور شیشوپال ساہو (26) کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو پڑوسی مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں ایک پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے واقعہ کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قصور وار پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف ابتدائی طور پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
مسٹر بگھیل نے بتایا کہ واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے واقعہ سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو بہت تکلیف دہ ہے۔ ریاست میں ڈرگ مافیا کے حوصلے بلند ہیں۔ اب کیا مذہبی جلوس نکالنے والے اس طرح کچلے جائیں گے؟ انہوں نے جش پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ اور زخمیوں کے بہتر علاج کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS