امپھال میں بم بلاسٹ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

0

امپھال: منی پور کے دارالحکومت امپھال سے ایک بم دھماکے کی خبر آرہی ہے۔ یہاں ننگل شیڈ تھانگل مارکیٹ میں ہفتے کی صبح ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت زیادہ تر دوکانیں بند تھیں۔ دھماکے سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ کچھ دکانوں کے شٹر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS