بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کا آج انتقال ہوگیا۔
وہ 67 برس کے تھے۔اداکار سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے، کل ان کو ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اہم بات یہ ہے کہ رشی کپور کو 2018 میں کینسر کے مرض کا پتہ چلا تھا جس کے بعد انہوں نے تقریبا ایک برس تک امریکہ کے شہر نیو یارک میں رہ کر اپنا علاج کرایا تھا۔
وہ صحت یاب ہونے کے بعد گذشتہ سال وطن واپس آئے تھے۔
ان کی موت پر کپور فیملی کی طرف سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداکار خوشگوار رہے اور آخری وقت تک ڈاکٹروں کو ہنساتے رہے۔ ہم ان کو آنسوؤں کے ساتھ نہیں ، مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھنا چاہیں گے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS