ممبئی(ایجنسیاں)
سوشانت سنگھ کی موت کے معاملہ میں جانچ پر کوئی پیش رفت تو دکھائی نہیں دے رہی ہے، لیکن بالی ووڈ میں ڈرگس کنکشن کی جانچ کو لے کر سرگرمیاں کچھ زیادہ ہی تیز ہیں۔ اس سلسلے میں آج این سی بی کی ٹیم نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رَکل پریت سنگھ سے تقریباً 4 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق رکل پریت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے سال 2018 میں ڈرگس کو لے کر ریا چکرورتی سے واٹس ایپ چیٹنگ کی تھی، لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرگس کا استعمال کبھی نہیں کیا۔آج صبح تقریباً ساڑھے دس بجے رکل پریت کولابا واقع این سی بی گیسٹ ہاؤس پہنچیں۔ یہاں ان سے کئی طرح کے سوالات این سی بی افسران نے کیے۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے پوچھ تاچھ کے دوران رکل پریت کا نام سامنے آیا تھا اس لیے انھیں طلب کیا گیا اور کچھ اہم سوالات پوچھے گئے۔اس سے قبل رکل پریت کو جمعرات کے روز ہی بیان درج کرانے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن ان کی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں این سی بی کی جانب سے سمن نہیں ملا ہے۔ جمعرات کو جب این سی بی افسر رکل پریت کے پاس گئے تو کہا گیا کہ سمن مل گیا ہے۔ پھر این سی بی افسران وہاں سے لوٹ گئے تھے۔واضح رہے کہ رکل پریت کے علاوہ این سی بی نے اداکارہ دیپکا پادوکون کی منیجر کرشما پرکاش اور دھرما پروڈکشن سے تعلق رکھنے والے چھتج روی کو بھی جمعہ کو پوچھ تاچھ کے لیے مدعو کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ دیپکا پادوکون سے اس سلسلے میں کل یعنی ہفتہ کو پوچھ گچھ ہوسکتی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ اس سلسلے میں اداکار رنویر سنگھ نے پوچھ گچھ کے دوران ان کے ساتھ رہنے دینے کی درخواست کی ہے۔
ڈرگس کنکشن: اداکارہ رَکل پریت سے 4 گھنٹے پوچھ گچھ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS