اداکار پرکاش راج نے مہاراشٹر میں ہونے والے واقعات کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے ۔ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر کا سیاسی ڈرامہ اب ختم ہوگیا ہے۔
پرکاش راج نے مہاراشٹر میں بدلتی ہوئی سیاسی الٹ پھیرپر ایک ٹویٹ میں لکھا ہے، یہ بے حد شرم کی بات ہے کہ اکثر رقص کرنے والوں کے لئے فرش پر ایک مسئلہ ہوتا ہے جو رقص نہیں کرتے،ان کے لئے پریشانیاں ہی رہتی ہیں ۔پرکاش راج نے طنز کرتے ہوئے لکھا، ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔ پرکاش راج نے اپنے ایک ہی ٹویٹ کے ذریعے مہاراشٹر کی پوری حقیقت بیان کی ہے۔ پرکاش راج مہاراشٹر کے معاملے پر مسلسل ٹویٹ کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS