ارون جیٹلی کو بی جے پی کی جانب سے خراج عقیدت

0

ارون جیٹلی کو بی جے پی کی جانب سے خراج عقیدت
نئی دہلی: سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی آج یوم پیدائش ہے۔ وہ 28 دسمبر 1952 میں پیدا ہوئے تھے۔ آج بی جے  پی کے ذریعہ انہیں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ مشرقی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کرکے کہا’’میں مسٹر جیٹلی کی 67 ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ میرے لئے ایک باپ کی طرح تھے۔ وہ تحریک و ترغیب  دینے کے علاوہ انہوں نے میری زندگی  میں ہر قدم  پر  رہنمائی اور حمایت بھی کی۔  مجھے ہمیشہ ان کی کمی کھلتی ہے‘‘۔ اکالی لیڈر اور مرکزی فوڈ پروسیسنگ کی  وزیر ہرسمرت کور بادل نے ٹوئٹ کرکے کہا’’میں  ارون جیٹلی جی کو ایک حیرت انگیز رہنما اور ایک کرشمائی لیڈر کے طور پر یاد کرتی ہوں۔ پنجاب کے ساتھ ان کا قریبی تعلق تھا اور ریاست کے لوگوں کو ان کی کمی ہمیشہ کھلتی رہے گی۔ ان  کی جینتی پر، میں اس شخص کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، جس نے اپنی بے غرضی اور عاجزی سے لوگوں کے دل جیت لئے‘‘۔
بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راجیو چندر شیکھر نے ٹویٹ کرکے کہا’’ارون جیٹلی جی ذہین رہنما تھے اور مجھے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ  تک ان کو جاننے اور ایک ٹیلی کمیونیکیشن کاروباری کے طور پر اور پھر ایک رہنما کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا‘‘۔ سابق مرکزی وزیر سریش پربھو نے ٹوئٹ کر کے کہا’’آج  ارون جیٹلی کی جینتی  پر پر نم آنکھوں  سے انہیں یاد کرتا ہوں۔ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کی شاندار شخصیت کئی پہلو ہیں جنہیں آسانی سے  فراموش  نہیں جا سکتا‘‘۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ٹوئٹ کر کے خراج پیش کیا ہے۔  سابق مرکزی وزیر ڈاکٹرمہیش شرما نے ٹوئٹ کرکے کہا’’اس عظیم  دوراندیش  اور پررعب  مسٹر ارون جیٹلی کو ان  کی جینتی پر یاد کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے علم سے ملک کی خدمت کی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ  24 اگست2019 کو ارون جیٹلی کا انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں پارلیمنٹ میں بحث کی مہارت کے لئے جانا جاتا تھا ۔ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزیر رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS