بی جےپی کی پالیسی اورنیت کسانوں کی اندیکھی:اکھلیش

0

لکھنؤ:(یواین آئی)سماجوادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسی اورنیت کسانوں کےمفادات کی اندیکھی کرنے والی ہے۔ سرکاری اشتہار میں کسان کو بہت کچھ دینے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جبکہ حقیقت میں اس کی جھولی خالی ہے۔مسٹر یادو نے ہفتہ کو کہا کہ ریاست میں کسان زندگی-موت کی لڑائی لڑرہا ہے۔اس کو مل کچھ نہیں رہا ہے لیکن اسے دوگنی آمدنی کارنگین خواب دیکھنے کو مجبورکیا جارہا ہے۔کسانوں کی بدحالی کی کہانی بی جےپی اقتدار میں کوئی سننے والانہیں ہے۔اس کی کھیتی کے اخراجات یومیہ بڑھتے جارہے ہیں۔ڈیزل مہنگا ہے۔بجلی کا بل بڑھ چڑھ آرہا ہے۔کھاد،بیج کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔کسانوں کو قرض ملنے میں تمام دقتیں پیش آتی ہیں۔بی جے پی اپنے کئے سبھی وعدے بھول گئی ہے۔وہ صرف کسانوں کو گمراہ کرنے میں لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے لے کر وزیر اعلی تک کسانوں سے گیہوں،دھان اور گنے کی خرید، ایم ایس پی شرح پرکرنے کا خوب پرچار کرتے ہیں لیکن ایم ایس پی کا فائدہ کسان کو نہیں بلکہ دلالوں کو ہی مل رہا ہے۔کسانوں کو تواپنی فصل کم قیمتوں پر فروخت کرناپڑرہا ہے۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کی پالیساں بڑے گھرانوں کی پناہ گاہ ہیں۔اس لئے ریاست میں چینی ملوں کوراحتیں دی گئی ہیں لیکن کسانوں کے لئے گنا کی ایم ایس پی میں اضافہ کرنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ایس پی حکومت میں گنا کسانوں کو40روپئے کی ایک مشت بڑی رقم دی گئی تھی۔بی جے پی کسان کو صرف گمراہ کررہی ہے۔ پیرائی سیشن شروع ہونے والا ہے مگرآج بھی گنا کسانوں کا ملوں پر10ہزارکروڑروپئے سے زیادہ بقایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے کو کسانوں کا خیر خواہ ہونے کا ڈھونگ تو کرتی ہے لیکن حقیقت میں کسان اورکھیتی دونوں کو برباد کرنے پرآمادہ ہے۔ کسانوں پرتین کالے زرعی قوانین لاد دئیے گئے ہیں جن کے نفاذ سے کسان اپنے کھیت کا مالک نہیں رہ جائے گا اس کی حالت مزدور جیسی ہوجائےگی۔کسان ان قوانین کی لگاتار مخالفت کررہے ہیں اور بی جے پی ان کی پٹائی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت جھوٹ کا کاروبار کرنے میں ماہر ہے۔ وہ کرتی کچھ نہیں ہے صرف اشتہارات کو ہوائی محل کھڑی کر کے لوگوں کو حیران کرتی ہے۔عوام اورخاص کرکسان اچھی طرح جان گئے ہیں کہ بی جے پی حکومت کے ہوتے ہوئے اس کی زندگی میں اچھےدن نہیں آنے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS