بھرت پور: راجستھان کی سابق وزیراعلی وسندھرا راجے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ دو حصوں میں تقسیم ہوئی گہلوت حکومت کو اکھاڑنے کے کام میں لگ جائیں تاکہ ریاست میں رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو پھر سے شروع کرنے کا کام کیا جا سکے۔
دو روزہ دیو درشن یاترا پر بھرت پور پہنچیں بی جےپی کی قومی نائب صدر محترمہ راجے نے آج ہیلی کاپٹر سے پوچھری کے لوٹھا میں ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد ان کے استقبال میں پہنچے بی جےپی رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گری راج بھگوان سے بھی وہ ایسی طاقت کےلئے دعا کریں گی تاکہ گہلوت حکومت کو ریاست سے اکھاڑا جا سکے۔ اس دوران محترمہ راجے نے گہلوت حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں 13 ضلعوں میں ایسٹرن راجستھان کینال پروجیکٹ کے ساتھ 1600 کروڑ کی لاگت سے بیراج کا کام شروع کرکے اس کی ڈی پی آر بھی بنائی گئی تھی لیکن حکومت بدلنے کے بعد علاقے کی ترقی رک گئی ہے جبکہ ترقی جت اس طرح کے کامون کو پورا کرنے کاکام راجہ کا فرض ہوتا ہے لیکن موجودی حکومت میں ان پروجیکٹوں کا کام وہیں ٹھپ پڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS