پرتاپ گڑھ : (یواین آئی ) بی جے پی عوام میں اپنی کھسکتی زمین کے لئے اپنے زیر اقتدار صوبوں میں فسطائیت کا زہر گھول کر پانچ صوبوں میں ہو رہے انتخابات میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے لئے حجاب کا ایشو بنایا ہے ،تاکہ انتخاب میں اس کا فائدہ اٹھا سکے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب آج عام شخص پریشان و حکومت سے مشتعل ہے ۔ملک و صوبہ میں بڑھتی منہگائ و بے روزگاری نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے ،جس کے سبب غریب بے سہارا لوگ بھکمری کے دہلیز پر ہیں ۔بی جے پی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے سبب آج کسان خودکشی کے لئے مجبور ہے ۔کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہ ملنے کے سبب وہ قرض میں ڈوبا ہوا ہے ۔بے روزگاری و مہنگائی نے لوگوں کو سوچنے اور بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے پر مجبور کر دیا ۔اترپردیش و دیگر صوبوں میں ہورہے انتخابات میں بی جے پی اپنی شکست دیکھ کر ،اب وہ فسطائیت کا زہر گھول کر انتخاب میں کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے ،جس کے لئے انتخاب کے دوران ایک سازش کے تحت تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کو حجاب میں آنے سے روکنے کے لئے ان پر بی جے پی و آر ایس ایس کے غنڈے حملہ کر فرقہ وارانہ پولرائزیشن کرنے میں کوشاں ہیں ۔
عوام بی جے پی حکومت سے اوب چکی ہے ،وہ کسی سازش کا شکار ہوکر گمراہ ہونے والی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے تیار ہے ،اب فسطائیت کا کھیل کامیاب ہونے والا نہیں ہے ،لوگوں کو منگائ و بے روزگاری سے نجات چاہیئے ،جو سنیکت مورچہ کی حکومت دے سکتی ہے۔سنیکت مورچہ میں شامل پارٹیوں کا خصوصی طور سے اترپردیش کے انتخاب میں اہم کردار ہوگا ۔سنیکت مورچہ کے بغیر کسی پارٹی کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے مبینہ سیکولر پارٹیوں پر الزام عائدکیا کہ وہ بھی عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترے ، بلکہ اپنے مفاد کے لئے صرف عوام کو گمراہ کر ان کا ووٹ حاصل کیا ہے ۔سنیکت مورچہ کو عوام کی بھر پور حمایت موصول ہو رہی ہے ۔
بی جے پی حجاب کی مخالفت کے بہانے فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے لئے کوشاں : ڈاکٹر ایوب سرجن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS