اناؤ: اپنے بیانات کے سلسلے میں اکثر تنازاعات میں رہنے والے اناؤ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رکن اسمبلی ساکشی مہاراج نے پیر کو اپنے متنازع بیان میں کہا کہ آبادی کے تناسب کے اعتبار سے قبرستان و شمشان گھاٹ ہونے چاہئے۔
بانگر مئو اسمبلی حلقے پر ہو رہے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار شری کانت کٹیار کی حمایت میں فتح پور شوراسی بلاک علاقے میں منعقد نکڑ جلسے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہا کہ 'اگر کسی گاؤں میں ایک ھی مسلمان ہوتا ہے تو قبرستان بہت بڑا ہوتا ہے۔ وہیں آپ لوگ کھیت کی میڑھ یا گنگا کنارے آخری رسوم کی ادائیگی کرتے ہیں کیا یہ کھلی ناانصافی نہیں ہے۔
پروگرام میں موجود افراد نے جب مجبوری ہونے کی بات کہی تو ساکشی مہاراج نے کہا 'مجبوری کچھ بھی نہیں ہے بس ہمارے صبر،نرم مزاجی کا امتحا ن نہ لیا جائے۔
بگڑےبول:تناسب کے اعتبار سے ہوں شمشان۔قبرستان:ساکشی مہاراج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS