آر ایس ایس بی جے پی کے سروے میں کانگریس کی جیت، اس لئے گئی وجے روپانی کی کرسی : ہاردک پٹیل

0
Image:lalluram.com

نئی دہلی :گجرات کے وزیر اعلی عہدے سے اچانک وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد س ہی اس کے وجوہات کو لے کر اٹکلے تیز ہوگئی ہیں۔ خود رپانی نے اس کو عمل کو سسٹم کا ایک حصہ بتایا تو دوسری طرف سیاسی گلیروں میں اس کو الیکشن سے پہلے مظبوط چہرے کو آگے کرنے کی پہل بتایا جارہا ہے ۔ چونکہ کانگریس کے لیڈر ہاردک پٹیل نے وجے روپانی کے استفی کو لے کر الگ ہی دعوی کیا ہے۔ ہادرک پٹیل نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خفیہ سروے میں ہار ملتی ہوئی نظر آئی تو روپانی کی کرسی گئی۔ ریاست میں اسمبلی الیکشن میں اب 15مہینے سے بھی کا وقت رہ گیا ہے۔
https://twitter.com/HardikPatel_/status/1436708708944285707?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1436708708944285707%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.livehindustan.com%2Fgujarat%2Fstory-bjp-losing-in-rss-survey-is-the-reason-behind-vijay-rupani-resignation-claims-congress-leader-hardik-patel-4567967.html

ہاردک پٹیل نے ٹویٹ کیا ، ‘چیف منسٹر روپانی کی جگہ لینے کی بنیادی وجہ !! اگست میں آر ایس ایس اور بی جے پی کا خفیہ سروے چونکا دینے والا تھا۔ کانگریس کو 43 فیصد اور 96-100 نشستیں ، بی جے پی کو 38 فیصد اور 80-84 نشستیں ، آپ کو 3 فیصد ووٹ اور 0 نشستیں ، میم کو 1 فیصد ووٹ اور 0 نشستیں ملی اور تمام آزاد امیدواروں کو 15 فیصد ووٹ ملے اور 4 نشستیں ہونے کی وجہ سے.’ گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر ہاردک نے اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں بی جے پی پر تنقید کی تھی۔
https://twitter.com/HardikPatel_/status/1436686661937610756?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1436686661937610756%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.livehindustan.com%2Fgujarat%2Fstory-bjp-losing-in-rss-survey-is-the-reason-behind-vijay-rupani-resignation-claims-congress-leader-hardik-patel-4567967.html
انہوں نے لکھا تھا کہ وجے روپانی کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ گجرات کے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے لیا گیا فیصلہ تھا۔ہاردک نے کہا کہ بی جے پی گجرات حکومت چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ اب لوگ بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS