حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران جو رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،دوباک اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں۔انہوں نے تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی جانب سے کئے گئے ریمارکس پر بھی ردعمل ظاہر کیا جس میں ریاستی بی جے پی سربراہ نے کہا تھا کہ ریاست کی اسکیمات کے لئے مرکز فنڈس جاری کررہی ہے،ہریش راو نے کہا کہ اگر بی جے پی اس کو ثابت کردے گی تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔بنڈی سنجے نے کہا تھا کہ مرکز بیڑی کے ورکرس کو 1600روپئے دے رہی ہے جب کہ ریاستی حکومت کا اس میں حصہ صرف 400روپئے ہے۔ہریش راو نے بی جے پی کے لیڈروں کے بیان کی مذمت کی اورکہا کہ مرکز ان ورکرس کو 16پیسے بھی ادا نہیں کررہا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت یہ ثابت کردے کہ وہ بیڑی کے ورکرس کو 1600روپئے اداکررہی ہے تو وہ اسمبلی کی اپنی رکنیت سے بھی مستعفی ہوجائیں گے۔انہوں نے بنڈی سنجے کو چیلنج کیا کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے فنڈس پر کھلے مباحث میں حصہ لیں۔
رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بی جے پی لیڈران کا ٹی آرایس کیخلاف جھوٹا پروپگنڈہ:وزیر ہریش راو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS