بی جے پی کے سینئر لیڈر گنیشن منی پور کےگورنر مقرر

0

نئی دہلی : (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمان لا گنیشن کو منی پور کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے اتوار کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صدرنے گنیشن کو منی پور کا گورنر مقرر کیا ہے ۔ وہ سبکدوش ہونے والی گورنر محترمہ نجمہ ہیپت اللہ کی جگہ لیں گے،جن کی مدت کار 20 اگست کو ختم ہو گئی ہے ۔ محترمہ ہیپت اللہ نے 21 اگست 2016 کو منی پور کی گورنر کی حیثیت سے حلف لیا تھا لیکن صحت سے متعلق شکایات کی وجہ سے سکم کے گورنر گنگا پرساد چورسیا کو کچھ دن پہلے منی پور کے گورنر کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔ گنیشن بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں اور وہ قومی اور ریاستی سطح پر پارٹی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ بی جے پی کی تمل ناڈو اکائی کے صدر بھی رہے ہیں۔انہیں قومی سطح پر پارٹی کا جنرل سیکرٹری اور نائب صدر بھی نامزد کیا گیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS