بی جے پی کا کسانوں کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں :اکھلیش یادو

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر کسانوں سے دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کورونا بحران میں بڑے کاروباریوں سے رستے استوار کررہی ہے اسے کسانوں کی پریشانی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
ایس پی سربراہ نے دعوی کیاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان شدہ کم از کم سہارا قیمت پر کسانوں کی فصلیں کہیں نہیں خریدی گئیں۔بہت سے مقامات پر تو خرید مراکز ہی نہیں کھلے۔جہاں کھلے تھےوہاں کسانوں کو کسی نہ کسی بہانے سےایسا پریشان کیا گیا کہ انہوں نے دلالوں اورآڑھتیوں کےہاتھوں ہی اپنی فصل کو فروخت کرنے میں اپنی عافیت سمجھی۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ گذشتہ دنوں بے موسم برسات، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے کسان ابھی  بحران کے دور سے گذررہے تھے سیلاب اورٹڈی دل کے حملے نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا۔ کسانوں کو 10۔10لاکھ روپئے کے معاوضے کےسماج وادی پارٹی کے مطالبے پر حکومت نے پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
 یادو نے کہا کہ ابھی ریاست میں سیلاب اور ٹڈی دل کی وجہ سے کسانوں کی پریشانی اور بڑھی ہے۔ دیوریا بہرائچ وغیرہ اضلاع یں سیلاب سےہزاروں بیگھہے زرعی  زمین پانی میں ڈوب گئی۔بی جے پی حکومت کسانوں کی فوری مدد کی جگہ پر ابھی نقصانات کے تخمینہ  میں ہی الجھی ہوئی ہے۔بہتر ہوتا کہ حکومت کسانوں کے بھاری نقصان کو دیکھتے ہوئے کسانوں کا قرض معاف  کرتی اور گنا کسانوں کے بقایاجات کی ادائیگی سو د سمیت کرتی۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعلی اور ان کی ٹیم 11 تک کے جو افسران ہیں ان کو کھیتی ۔کسانوں ،گاؤں گھر سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس لئے کسانوں کی تکالیف پر ان کادھیان نہیں جاتا۔بی جے پی کارپوریٹ گھرانوں سے جڑی ہوئی ہے اس لئے اس کی ساری اسکیمات کاروباریوں کے لئے ہی بنتی ہیں۔غریب کسانوں کےلئے نہیں۔بی جے پی کے لئے کسان صرف ووٹر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS