کورونا سے ہوئی اموات کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار:اکھلیش

    0
    Image: The Economic Times

    لکھنؤ:(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر کورونا سے ہوئی اموات کے لئے اترپردیش حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران میں سرکاری اسپتال بدانتظامی کے شکار تھے وہیں دوسری جانب پرائیویٹ اسپتال لوٹ کے اڈے بن گئے تھے۔مسٹر یادو نے بدھ کو کہا کہ اترپردیش میں کورونا متاثرین کے اہل خانہ پہلے علاج، بستر،دوائی کے لئے پریشان رہے اور انتقال کرنے کے بعد دیتھ سرٹیفکیٹ کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں۔اہل خانہ حلف نامہ دینے کو تیار تھے اس کے بعد بھی ان کی کوئی سماعت نہیں ہوئی۔ اہل خانہ کا درد نہ سمجھنے والی بی جے پی حکومت جیسی بے رحم حکومت پہلے کبھی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں بدحالی جھیل رہے چھوٹے دوکانداروں کا درد صرف سماج وادیوں نے سنی۔ بی جے پی حکومت نے یوپی میں چھوٹے کاروباریوں کے لئے کوئی راحت نہیں دی جبکہ کورونا بحران میں انہیں روزمرہ کی چیزوں کی فراہمی اپنی جان پر کھیل کر کی ہے۔ بی جے پی صرف بڑے تاجروں کی خیر خواہ ہے۔
    ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی نے کورونا بحران میں ہوئی اموات کے اعداد چھپانے کا شرمناک کام کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کا کورونا میں آکسیجن کی کمی سے ایک بھی موت نہ ہونے کا بیان مجرمانہ اوربے رحم ہے جن کے گھر اجڑنے و بی جے پی کے اس بڑے جھوٹ کا درد بھرا سچ جانتے ہیں۔ بی جے پی معافی کے قابل نہیں ہے۔موت زندگی کا سب سے بڑا سچ ہے لیکن بی جے پی حکومت اس سے بڑے سچ کو ہی جھٹلانے میں لگی ہے۔یہ قابل مذمت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی کمی سے مریضوں کی موت بہیمانہ قتل عامہ ہے۔ کورونا بحران میں ریاست کے مختلف اضلاع سے دردناک واقعات میں حکومت کی طرف سے کوئی تعاون نہیں ملا۔بہرائچ میں اسٹریچر پر پڑی ماں کو بیٹیاں منھ سے سانس دے کر بھی نہیں بچا سکیں کے جی ایم یو میں گاڑی نہ ملنے پر گھنٹوں لاشیں ایمبولنس میں پڑی رہیں۔ بلرامپور میں آکسیجن فراہم سے خاتون کی موت ہوگئی۔کورونا بحران میں بی جے پی کے مرکزی وزیر اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اپنی ہی حکومت کے طرز عمل پر سوال اٹھاتے رہے۔عدالت نے بھی کورونا کنٹرول کے سمت میں بی جے پی حکومت کی لاپرواہی کے لئے تبصرہ کیا۔ آکسیجن فراہمی کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کی بھی مرکزی کی بی جے پی حکومت نے اندیکھی کی۔اتنا ہی نہیں ذمہ دار عہدوں پر فائز بی جے پی کے لوگوں کےتبصروں سے انسانیت شرمشار ہوئی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS