بی جے پی سرکار کھوکھلے وعدے کرکے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے: شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کی کشمیر اکائی

0

سری نگر: شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کی کشمیر اکائی کا الزام ہے کہ بی جے پی سرکار کھوکھلے وعدے کرکے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کے لئے جموں وکشمیر کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں اور ایس پی اوز کو مستقل کرنا چاہئے۔
ان باتوں کا اظہار اکائی کے ایک لیڈر نے بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
موصوف لیڈر کا کہنا تھا: ’میں مودی سرکار کو وہ وعدہ یاد دلانا چاہتا ہوں جس کا وہ ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور جس کا مقصد ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ ہے مجھے لگتا ہے کہ سب کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے سب کو خواب دکھائے جا رہے ہیں اور لوگوں کو بانٹا جا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں لوگوں کے لئے واقعی ہمدردی ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ لوگوں خاص کر بے روز نوجوانوں اور عارضی ملازموں کے لئے 8 مارچ کو پیش ہونے والے بجٹ میں خاص خیال رکھیں۔
موصوف نے کہا کہ جموں وکمشیر کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں ، ایس پی اوز جو مشکل حالات میں لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہوم گارڈز کو مستقل کیا جانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی سرکار کو اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کے لئے یہی سنہری موقع ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS