کولکاتا (یواین آئی) بنگال کی بی جے پی نے الیکشن کمیشن میں شکایت کی ہے کہ ممتا بنرجی اپنے جلسوں میں دھمکیاں دے رہی ہیں۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں بی جے پی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے سرگرم کردار کے باوجود ممتا بنرجی لگاتار دھمکی آمیز بیانات دے رہی ہیں، اس کی وجہ سے تشدد پھیلنے کا اندیشہ ہوگیا ہے۔بی جے پی نے اپنے دعویٰ کے ثبوت میں ممتا بنرجی کی 29مارچ کو کی گئی ایک تقریر کا حوالہ بھی دیا ہے۔ممتا بنرجی نے اس تقریر میں کہا ہے کہ مرکزی فورسیز چلی جائیں گی، لیکن وہ بنگال میں ہی رہیں گی۔ پھر کون اپنے حریفوں کو بچائے گا۔ممتاکے اس تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی قائدین ششیر بجوریا ، ارجن سنگھ اور پرتاپ بنرجی کے دستخط شدہ خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات آزادانہ ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کیلئے خطرہ ہیں۔الیکشن کمیشن اس پر کارروائی کریں۔ بی جے پی نے کہا کہ یہ تقریر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔بی جے پی نے کہا کہ دھمکی دینا نہ صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی راہ میں روکاوٹ ہے، بلکہ یہ ایک مجرمانہ فعل کے ساتھ ساتھ انتخابی جرم بھی ہے، جس کی جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔
ویڈیو کلپ کا حوالہ دیتے ہوئے خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کی تقسیم رائے دہندگان پر حملے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے روکنے، انتخابات میں حصہ لینے اور بی جے پی کے کارکنوں کو نشانہ بنانے جیسے تشدد کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
ممتا کے خلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی نے کی شکایت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS