بھوپال (یو این آئی) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مدھیہ پردیش یونٹ نے آج یہاں ایک عوامی فورم سے ایک مخصوص ذات کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر بی جے پی لیڈر پریتم لودھی کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے نکال دیا۔ ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھگوان داس سبنانی نے شام کو صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی تنظیم نے پریتم لودھی کو بنیادی رکنیت سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر لودھی کا کل سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ سماج کے ایک خصوصی پروگرام میں اسٹیج سے ہی برہمنوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ جب سے یہ ویڈیو سامنے آیا ہے ، ریاستی بی جے پی کو اس معاملے کے تعلق سے کئی تنقیدی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس کی وجہ سے ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما نے انہیں طلب کیا تھا اور مسٹر لودھی نے مسٹر شرما کے سامنے پیش ہو کر اپنی وضاحت پیش کی تھی۔
بی جے پی لیڈر پریتم لودھی کو برہمنوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS