بی جے پی نہیں چاہتی کہ ملک کے غریبوں کو اچھی تعلیم ملے :آتشی

0

نئی دہلی (ایس این بی ) عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ ملک کے غریبوں کو اچھا علاج اور اچھی تعلیم ملے۔ اسی وجہ سے ستیندر جین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو گرفتار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آپ ہمارے خلاف ایسے ہی جھوٹے کیس کرتے رہیں اور عوام ہر الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو جتوائیں گے۔ مودی سرکارنے سی بی آئی، دہلی پولیس، اینٹی کرپشن برانچ، محکمہ انکم ٹیکس، ای ڈی سمیت تمام تحقیقاتی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی فرضی کیس میںمنیش سسودیا کو پھنسائیں ۔ آتشی نے کہا کہ منیش سسودیا وزیر تعلیم ہیں جنہوں نے دہلی کے 18 لاکھ بچوں کو اچھی تعلیم دی ہے اور دہلی کے اس تعلیمی انقلاب کے رہنما ہیں۔ ستیندر جین وہ وزیر صحت ہیں جنہوں نے دہلی کے لوگوں کو صحت کے اچھے نظام کا ماڈل دیا ہے۔
میں بھارتیہ جنتا پارٹی، مرکزی سرکاراور وزیر اعظم سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہم فرضی مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS