بی جے پی کے بیان پر’آپ‘کا جوابی حملہ وزیر اعظم کا نارکو ٹیسٹ ہو: سوربھ بھاردواج

0

نئی دہلی (ایس این بی)عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے بی جے پی لیڈروں کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے لائیو ڈیٹیکٹر کے ذریعے پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔ انہیں کہنا چاہئے کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) غیر جانبدار ایجنسیاں ہیں اور ان کا ان کی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ دراصل آپ کا یہ ردعمل بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے بیان پر آیا ہے۔ کپل مشرا نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ان کے اس دعوے پر ’لائیو ڈیٹیکٹر‘ جانچ کرائیں کہ سی بی آئی نے ان پر آپ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔منگل کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوربھ بھاردواج نے وزیر اعظم نریندر مودی سے لائیو ڈیٹیکٹر اور نارکو اینلائسزٹیسٹ کرانے کو بولنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کو غیر جانبدار ایجنسی کہنا ملک کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم 90ویں انٹرپول جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں سی بی آئی اور ای ڈی کے بارے میں ’سچائی ظاہر کریں‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی جھوٹ بولنے میں ملک کے دیگر لیڈروں سے آگے ہیں۔ وزیر اعظم کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ 10 لاکھ کروڑ کا قرض کس کا معاف کیا گیا؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS