شری نگر : 14مہینے کیطویل نظر بندی سے رہائی بعد جموں کشمیر کی سباق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی چیف محبوبہ مفتی نے جمعے کو کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس منعقد کی تھی۔ اس میں انہوں نے کہاکہ’’ہم ہم قومی ترنگے جھنڈے کو تبھی اٹھائیں گئے، جب ہماری ریاست کے جھنڈے کو واپس لایا جائے گا،قومی ترنگا صرف اس (جموں و کشمیر)جھنڈے اور آئین کی وجہ سے ہے۔ ہم اس جھنڈے کی وجہ سے دیش کے باقی حصوں سے جڑے ہوئے ہیں‘ بی جے پی نے ان کے اس بیان کو ملک مخالف اور دیش سے غداری بتایا ہے اور مانگ کی ہے کہ محبوبہ مفتی کے خلاف دیش سے غداری کے الزام میں کارروائی کی جائے۔ کانگریس نے ان کے اس بیان کی مخالفت کی ہے۔
بی ڈی پی چیف کے بیان پر حملہ بولتے ہوئے جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندررانا نے کہا کہ’میںلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی سے گزارش کرونگا کے وہ اس غداری والے تبصرے پرغور کریں اور اور محبومہ مفتی پر دیش سے غداری کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے بیھجا جائے‘۔
محبوبہ مفتی کے خلاف ہو دیش سے غداری کی کارروائی، رہائی کے بعد پہلی ہی تقریر پر بی جے پی کو پریشانی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS