بہار میں فری ویکسین ‘والے وعدے پر گھری بی جے پی #vaccineelectionism ہیش ٹیگ

0

نئی دہلی : بہار اسمبلی الیکشن 2020کے لئے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی )نے جعمرات کو اپنا الیکشن مینی فیسٹو جاری
کیا ہے، لیکن  اپنے مینی فیسٹو میں ایک وعدے کو لیکر بی جے پی بری طرح گھر گئی ہے۔ پارٹی نے جیت کے بعد بہار میں ہر
کسی کے لئے فری کورونا وائرس ویکسین کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی کے اس وعدے پر ویکسین کو سیاسی ایجنڈے کے لئے استعمال
کرنے پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ پارٹی کے مینی فیسٹو جاری کرتے ہوئے مرکزی خزانہ وزیر نرمالہ سیتا رمن نے کہا تھا،جیسے
ہی کووڈ-19ویکسین کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع ہوجائے گا،بہار میں ہر شخص کو فری ویکسین ملے گی، ہمارے الیکشن
مینی فیسٹو میں پہلا وعدہ ہے‘
لیکن ایسا پہلی بار ہے کہ لائنچ ہوئے بنا ہی کورونا ویکسین کو کسی سیاسی پارٹی نے اپنے لیکشن مینی فیسٹو میں شامل کیا ہے۔ اس
لئے بی جے پی اب اس پر سوالوں کا سامنا کررہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اور سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اس پر سوال اٹھائیں
ہیں۔
اروید کیجریوال کی عاپ پارٹی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’غیر بی جے پی ریاستوں کا کیا؟ کیا جن ہندوستانیوں نے بی جے پی کو
ووٹ نہیں کیا، کیا جن ریاستوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں کیا ،انہیں فری میں کووڈ ویکسین نہیں ملے گی؟‘
سوشل میڈیا پر لوگوںنے #vaccineelectionism ہیش ٹیگ بھی یوز کرنا شروع کردیا ہے۔
کانگریس لیڈر جے ویر شیرگل نے ٹوئٹ کیا’بی جے پی ایسی واحد سیاسی پارٹی ہوگی جس کو کووڈ ویکسین لوگوں کی جان بچانے
اور ان کے حقوق کے بجائے لالی پائپ لگتا ہے۔ یہ لوگوں کا حق ہے۔کووڈ کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی ذہنیت کا علاج بھی
ضروری ہے۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے بھی ایک ٹوئٹ میں لکھا’کیا بی جے پی ویکسین کے لئے پارٹی کے خزانے سے پیسہ دیگی
۔؟اگر یہ سرکاری خزانے سے آرہا ہے تو پھر بہار کو اکیلے کیسے فری ویکسن ملے گی ۔ اور باقی دیش کو پیسہ دینا ہوگا؟ کووڈ
کو لیکر پھیلے خوف کا فائدہ اٹھانے والی بی جے پی کے اس تگڑے  پاپولزم قدم کے ساتھ کتنا کچھ غلط ہے‘
دوسری جانب حملوں کے بچائو میں سامنے آئی بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے چیف امیت مالویہ نے کہا کہ بی جے پی کا مینی
فیسٹو فری کووڈ ویکسین کا وعدہ کرتا ہے۔ ہر پروگرام کی طرح سینٹر بھی ساری ریاستوں کو ایک اوسط قیمت پر ویکسین دے گی۔ یہ
ریاست کی سرکار کو طے کرنا ہے کہ وہ اس کو فری میں دے گی یا بیچگی ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS