اقتدار میں آنے پر خواتین کو 33فیصد ریزرویشن :شاہ

0

کاکدویپ:مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر مغربی بنگال میں خواتین کو 33 فیصد سے زیادہ کا ریزرویشن دینے کا التزام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرکاری ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کا فائدہ دینے کا بھی وعدہ کیا۔مسٹر شاہ نے یہاں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس ضمن میں اعلان اور وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال کو ‘سونار بانگلا’میں بدلنے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
بی جے پی کے سینئر رہنما نے کہا،’’بنگال کو‘سونار بانگلا’بنانے کے لئے یہ بی جے پی کی لڑائی ہے ۔ یہ لڑائی ہمارے بوتھ کارکنان اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سنڈیکیٹ کے درمیان ہے ۔’’شاہ نے جنوبی 24 پرگنا ضلع کے کاکدویپ میں پارٹی کی پانچویں اور آخری مرحلے کی پریورتن یاترا کی شروعات کرتے ہوئے کہا،‘ممتا بینرجی کی حکومت کو ہٹانے کے بعد بی جے پی کی حکومت لانا ہمارا مقصد نہیں ہے ۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مغربی بنگال میں حالات بدلیں،ریاست کے غریبوں کے حالات میں تبدیلی ہو،ریاست کی خواتین کے حالات میں تبدیلی ہو۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS