حضرت عیسی ابن مریم کی یوم  ولادت، پی ایم مودی نے دی اہل وطن کو مبارک باد

0

نئی دہلی: حضرت عیسی ابن مریم  علیہ السلام کا آج یوم  ولادت ہے۔ اس مناسبت سے ملک  کے مختلف شہروں میں واقع چرچ میں عیسائی برادران نے گزشتہ شب عبادت کی اور حضرت عیسیٰ کی آمد کی خوشی میں جشن منایا اور لوگوں کے ساتھ امن و سلامتی اور اخوت و بھائی چارگی کا پیغام عام کیا ہے۔ اس موقع پر ملک کے وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ملک کے عوام کو ٹویٹ کے ذریعہ مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ’’میری کرسمس، ہم بہت خوشی کے ساتھ عیسیٰ  مسیح  کے بہترین خیالات کو یاد کرتے ہیں۔ وہ خدمت اور ہمدردی کی علامت ہیں۔ انہوں نے لوگوں کےدکھوں کو کم کرنے میں اپنی ساری زندگی قربان کردی۔ ان کی تعلیمات پوری دنیا  میں لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتی ہیں۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS