بل گیٹس کی بیٹی کی شادی، ولیمہ تقریب بھی منعقد

0

قاہرہ(ایجنسی):مائیکروسافٹ کے بانی اور ارب پتی کاروباری بل گیٹس اور ان کی سابقہ ​​بیوی میلنڈا گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر
کیتھرین گیٹس نے مصر کےنایل نصر سے شادی کرلی ہے۔ نایل نصر جینیفر بلگیٹس کے کالج سینئر اور بوائے فرینڈ ہے۔
دونوں نے جنوری 2020 میں منگنی کرلی تھی۔ جینیفر اور نائل کی شادی کے بعد سنیچر کی دوپہر نیویارک میں ایک ولیمہ
پارٹی بھی منعقد کی گئی جس میں 300 کے قریب مہمان شامل ہوئے تھے۔ میلنڈا گیٹس بھی شادی میں آئی تھیں۔ واضح رہے
کہ ہیں کہ بل گیٹس اور میلنڈا اگست 2021 میں ہی علیحدہ ہوئے تھے۔
بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفرگیٹس نے مصرکے گھڑسوار نایل نصر سے اسلامی انداز میں ایک خفیہ تقریب میں شادی
کرلی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب نیویارک میں مسلم انداز میں منعقد ہوئی ہے اوراس پر 20 لاکھ ڈالرخرچ آیا ہے۔رپورٹس کے
مطابق افسران نے سنیچر کے روزنیویارک کے نواح میں اس شادی کی تقریب کے لیے دیہی علاقے کی سڑکیں بند کردیں
اورسیکڑوں مہمانوں کو تقریب گاہ فارم تک ایس یووی گاڑیوں میں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔دلھن جینیفر کا ایک کروڑ60 لاکھ
ڈالر مالیت کاگھوڑوں کا یہ فارم ویسٹ چیسٹر میں واقع ہے۔
جینیفر کہ کل املاک 150 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ انہیں والد کی کچھ جائیداد بھی وارث میں ملنے والی ہے۔ بل گیٹس نے
2017 میں اعلان کیا تھا کہ ان کے بچوں جینیفر ، فویئبے اور روری کو 75-75 کروڑ روپے ملیں گے۔ ان کے باقی
پیسے فیملی فاؤنڈیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔ وہیں نایل ناصر کے والدین آرکیٹیکچر اوع ڈٰزائن فرم کے مالک ہیں۔ نایل
نصر اس وقت کیلیفورنیا میں رہتے ہیں اور مصر کے پروفیشنلگھڑ سوار ہیں۔ انہوں نے کئی بڑے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
نصر نے 2013 ، 2014 اور 2017 میں بین الاقوامی فیڈریشن برائے گھڑ سواری کھیلوں ورلڈ کپ کے فائنل کے
لیے کوالیفائی کیا۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے FEI ورلڈ ایکوسٹیرین گیمز 2014 میں بھی حصہ لیا ہے۔ انہوں نے اپنی
کمپنی کیلیفورنیا میں 2014 میں نصر اسٹیبلز ایل ایل سی کے نام سے شروع کی تھی۔
بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس اور مصر کی نایل نصر دونوں ہی گھڑسوار ہیں۔ دونوں کھیلوں کی وجہ سے ہی
ملے اور ایک دوسرے کے نزدیک آئے تھے۔ دونوں نے پہلی بار 2017 میں اپنے تعلقات کو پبلک کیا تھا۔ دونوں نے
اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔ جینیفر نے 2018 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ہیومن بائےلوجی میں ڈگری
حاصل کرنے کے بعد ایک سال کا وقفہ لیا۔ 26 اپریل 1996 کو پیدا ہونے والی ، جینیفر ماؤنٹ سینائی میں آئکن اسکول آف
میڈیسن سے اپنے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS