اسلام آباد (پی ٹی آئی) :پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو ملک کے وزیر خارجہ کے طور پر حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی
وزیراعظم شہباز شریف کے زیر قیادت نئی سرکار میں بلاول کے کردار کے حوالے سے لگائی جانے والی قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں۔ صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں
منعقدہ ایک سادی تقریب میں 33 سالہ بلاول کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر اور بلاول کے والد آصف علی زرداری اور دیگر
اعلیٰ عہدیدار اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کئی لیڈر موجود تھے۔ ایسا پہلی بار ہے جب سرکار میں بلاول بھٹو کو اہم کردار اور وزیر خارجہ جیسا بے حد اہم
عہدہ سونپا گیا ہے۔ وہ پہلی بار 2018 میں منتخب ہو کر نیشنل اسمبلی پہنچے تھے۔ بلاول ایسے وقت میں وزیر خارجہ بنے ہیں ،جب پاکستان کو بے حد نازک حالات
سے گزرتے ہوئے خارجہ پالیسی کو متوازن بنا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کے طور پر حلف لیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS