بہار میں 74سیٹیں جیتنے میں بی جے پی کا 72کروڑ کا خرچ، اتنے کا تو حساب ہے، بے حساب کا پتا نہیں

0
imAGE:jansatta.com

نئی دہلی :بہار اسملبی الیکشن کو ختم ہوئے 6مہینے سے بھی زیادہ کا وقت گزر چکا ہے ۔ لیکن ایک بار پھر یہ موضوع بحث
ہے۔ اس کی بڑی وجہ الیکشن کے دوران سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کئے گئے خرچ کا حساب کتاب ہے۔ دینک بھاسکر کی
ایک رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار میں 74سیٹیں جیتنے کے لئے 72کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کو دئے گئے اپنے خرچ کے حساب کتاب کے بارے کہ بہار اسمبلی الیکشن کے دوران پارٹی نے 71.73
کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ پارٹی کا سب سے زیادہ خرچ اپنے اسٹار پرچارکوں پر ہوئے ہیں۔ جے پی نڈا، راج ناتھ سنگھ ،
یوگی ادتیہ ناتھ جیسے اسٹار پرچارکوں کے پلان پر تقریباٰ 24کروڑ سے زیادہ کا خرچ آیاہے۔ اس میں سے `1.50کروڑ
پرچارکوں کے ٹریول پر خرچ کئے گئے ہیں۔ اس میں ہیلی کاپٹر اور ٹیکسی کا خرچ شامل ہیں۔
فیصد ڈاٹا کی بات کریں تو اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی نےایک اسمبلی الیکشن سیٹ پر الیکشن لڑنے میں تقریباً 96لاکھ روپے
خرچ کئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی نے اپنے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کے لئے 16.50کروڑ روپے دئے تھے۔ تقریباٰ
سبھی امیدواروں کو بی جے پی نے 15-15لاکھ روپے الیکشن لڑنے کے لئے دئے ۔
الیکشن کمیشن کو دئے گئے خرچ کے حساب کتاب میں بی جے پی نے بتایا کہ اسمبلی الیکشن کی شروعات کے وقت مرکز اور بہار اکائی کے پاس 2367روپے کا بیلنس تھا جو الیکشن ختم ہونے کے بعد گھٹ کر 2279کروڑ کے لگ بھگ ہوگیا۔ اس دوران پارٹی کے پاس کیش بڑھ گیا اور ہو 2کروڑ 79لاکھ سے بڑھ کر 5کروڑ78لاکھ ہوگیا۔
بھارتی جنتا پارٹی نےالیکشن میں میڈیا مینجمنٹ کے لئے بھی اچھی خاصی موٹی رقم خرچ کی۔ بی جے پی کی طرف سے گوگل انڈیا کو 1.59کروڑ دئے گئے ۔ بہار اسمبلی الیکشن ورچوئل موڈ میں شروع ہوا تھا لہذا سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا پر اس کے لئے کافی بڑی رقم خرچ کی گئی۔
بشکریہ:.jansatta.com
ترجمہ :دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS