بہار میں کورونا کے 130نئے معاملے،تعداد ہوئی 8180

0

پٹنہ : بہار کے اکیس اضلاع میں 130 لوگوں کے کووڈ۔19 کی زد میں آنے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8180 ہوگئی ہے ۔صحت محکمہ نے بدھ کو منگل دیر رات کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیاکہ سیوان ضلع میں 29،مظفرپور میں25،گیا میں 12،اورنگ آباد اورسمستی پورمیں سات۔ سات ،بھاگلپوراور مدھوبنی میں چھ۔ چھ ،لکھی سرائےمیں پانچ،ارول،بھوجپور،دربھنگہ،پٹنہ اورسپول میں چار۔ چار،نالندہ اوررہتاس میں تین ۔تین کٹیہا میں دو اور بانکا،مونگیر،سارن،شیخ پورا اورسیتامڑھی میں ایک ۔ایک سمیت کل 130 لوگوں کے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں 29 خواتین بھی ہیں۔ اس طرح بہارمیں کل پازیٹیو لوگوں کی تعداد 8180 ہوگئی ہے۔
محکمہ کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں ۔متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیاہے ۔ہوم قرنطینہمیں رہ رہے باہر سےآئے لوگوں کا گھر ۔گھر سروے کیاجارہاہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS