نئی دہلی: (یو این آئی) بہار قانون ساز کونسل میں مقامی اتھارٹی کوٹہ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے حصہ کی 12سیٹوں کے لئے امیدواروں کا ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اطلاع میں اورنگ آباد سے دلیپ کمار سنگھ، روہتاس۔ کیمورسے سنتوش سنگھ، سارن سے دھرمیندر کمار سنگھ، سیوان سے منوج کمار سنگھ، گوپال گنج سے راجیو کمار، مشرقی چمپارن سے راجیش کمار عرف ببلو گپتا اور دربھنگہ سے سنیل چودھری کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سمستی پور سے ترون کمار این ڈی اے کے امیدوار ہوں گے جبکہ بیگوسرائے۔کھگڑیا سے رجنیش کمار اور سہرسہ۔مدھے پورا۔سوپول سے نوتن سنگھ کو میدار میں اتار اگیا ہے۔ پورنیا۔ارریا اور کشن گنج سے دلیپ جیسوال اور کٹیہار سے اشوک جیسوال کو بی جے پی نے اپنا اامیدوار اعلان کیا ہے۔
بہار قانون ساز کونسل: بی جے پی نے مقامی کوٹہ کے امیدواروں کا اعلان کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS