کانٹے کی ٹکر میں این ڈی اے 125 پر،نتیش کمار چوتھی بار ہونگے سی ایم 

0

پٹنہ : بہار میں حکومت بنانے کے لئے جادوئی اعدادوشمار 125 کو نتیش کماری کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)نے کانٹے کے مقابلے کے بعد حاصل کرلیا ہے۔ 
ریاستی الیکشن آفس کے مطابق ، 243 رکنی  اسمبلی  حلقوں کے لئے اب تک  اعلان کردہ  243 نتائج  میں سے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)74، اس کی اتحادی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)43، وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی)چار اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم)تین نشستوں پر جیت حاصل کرچکی ہے۔
وہیں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے تیجسوی یادو کی قیادت والی مہاگٹھ بندھن میں شامل  آر جے ڈی 75 سیٹ، کانگریس 16،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ایم -ایل ، سی پی آئی نو اور سی پی آئی (ایم)دو دو سیٹ جیت چکی ہیں جب کہ آر جے ڈی 14 ، کانگریس تین ، سی پی آئی  جب کہ سی پی آئی ایم ایل تین سیٹ پر آگے ہیں۔
اس مرتبہ اے آئی ایم آئی ایم نے چار سیٹ پر جیت درج کی ہے اور پر سبقت بنائے ہوئے ہے ۔ اسی طرح بی ایس پی نے بھی ایک اور لوک جن شکتی پارٹی نے بھی ایک اور ایک پر آزاد امیدوار نے جیت حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS