نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز بہار اسمبلی کی 71 نشستوں کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں رائے دہندگان سے مہاگٹھ بندھن کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’’آج بہار بدلے گا‘‘۔
کانگریس، بہار میں ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے تیجسوی یادو کی سربراہی میں اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ ریاست میں ووٹنگ تین مراحل میں ڈالے جائیں گے۔
کیرالہ میں وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ سٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’اس بار انصاف ، روزگار،کسان مزدوروں کے لئے آپ کا ووٹ صرف مہا گٹھ بندھن کے لئے ہے۔ بہار میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے آپ سبھی کو نیک خواہشات ۔آج بدلے گا بہار‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS