ریاچکرورتی کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ سی ایم پر کمنٹ کرے: ڈی جی پی بہار

0

نئی دہلی :سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو زبردست جھٹکا دتیے ہوئے معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ اب جو سچ ہوگا ہو باہر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار پولیس کی جانچ سے بہت سے لوگوں کو ڈر تھا، ان کی پریشانی کی وجہ تھی ان کی پول نہیں کھل جائے۔ آخباری نمائندوں کے سوال جواب دیتے ہوئے گپتیشور پانڈے نے کہا کہ ریا چکرورتی کی اتنی ہمت نہیں ہے کہ ہو بہار کے وزیر اعلیٰ پر کمنٹ کریں۔
بہار کے پولیس کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے سپریم کورٹ اور  بہار کے وزیر اعلی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کی بدولت ہی آج یہ کیس سی بی آئی تک پہنچ پایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار پولیس جو کر رہی تھی۔ وہ آئینی طور پر کام کرہی ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ کی بدولت ہی آج سوشانت سنگھ کا معاملہ انصاف کے بہت قریب ہوگیا ہے۔
کیس کا نتیجہ آنے میں کتنا وقت لگے گا۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیس کی نویت اور اس کی تحقیق کے حساب سے اسے سلجھانے میں وقت لگے گا۔ لیکن یہ ایک بے حد ہائی پروفائل معاملہ ہے اور پورے ملک کی نگائیں اس پر مرکوز ہیں۔ اس لئے امید کی جارہی ہے کہ ایسے کم وقت میں حل کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS