بہار: ذات کی بنیادپر مردم شماری، بنے گانیاسیاسی منظرنامہ!

0

آر جے ڈی کے بعد نتیش کمار کے ساتھ آئی کانگریس، اب صرف بی جے پی ایشو کی مخالفت میں
پٹنہ (ایجنسیاں) بہار میں ایک بار پھر نیا سیاسی منظرنامہ بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ آر جے ڈی کے بعد اب کانگریس
نے بھی ذات کی بنیادپر مردم شماری کے معاملے پر نتیش کمار کی حمایت کی ہے۔ بہار میں صرف بی جے پی ذات
کی بنیادپر مردم شماری کے خلاف ہے۔بہار کانگریس نے اتوار کو کہا کہ وہ ذات کی بنیادپر مردم شماری کے
معاملے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ نتیش چاہے بی جے پی سے ہو،
بہار میں ذات کی بنیادپر مردم شماری کروائیں۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اجیت شرما نے اتوار کو میڈیا
سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ آل پارٹی میٹنگ بلانا چاہتے ہیں… بی جے پی اس سے متفق نظر نہیں
آرہی ہے… نتیش کمار کو آگے بڑھنا چاہئے، کانگریس اس مسئلہ میں پوری طرح ان کے ساتھ ہے۔ بہار میں بی
جے پی اس سے قبل ذات کی بنیادپرمردم شماری کی حمایت کر چکی ہے۔ اس کے ممبراسمبلینے بھی اسمبلی میں دو
بار اس سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ لیکن چونکہ مرکزی حکومت کی طرف سے یہ واضح کر دیا گیا
ہے کہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے علاوہ کسی دوسرے سماجی طبقے کی الگ سے مردم شماری
نہیں ہوگی، اس کے بعد سے بہار میں پارٹی تذبذب کا شکار ہے۔ کیونکہ نتیش کمار پہلے سے ہی اس کے حق میں
ہیں۔ آر جے ڈی سربراہ لالو یادو بھی اس معاملے کو قومی سطح پر اٹھاتے رہے ہیں، بہار کے وزیر اعلی نتیش
کمار کی قیادت میں ایک کل جماعتی وفد نے بھی اس معاملے پر پی ایم مودی سے ملاقات کی تھی، لیکن اس کا کوئی
نتیجہ نہیں نکلا۔ جس کے بعد اب نتیش کمار ریاست میں سروے کرانے کی بات کر رہے ہیں۔ حال ہی میںانھوں نے
انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے اس معاملے پرکل جماعتی میٹنگ کی تجویز پیش کی ہے، جسے بی جے پی نے ابھی تک
منظور نہیں کیا ہے۔ کانگریس سے پہلے لالو یادو کی پارٹی نے بھی اس معاملے پر نتیش کمار کی حمایت کرنے کی
بات کہی تھی۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کہا تھاکہ ہم وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اپیل کرتے
ہیں کہ وہ ریاست میں ذات کی بنیادپرمردم شماری کرانے کے اپنے فیصلے پر قائم رہیں۔ بی جے پی کے علاوہ تمام
پارٹیاں اس کے لیے تیار ہیں۔ اگر وہ اس معاملے پر آگے بڑھتے ہیں اور کسی مشکل کا سامنا کرتے ہیں تو ہماری
پارٹی اور تیجسوی یادو کی قیادت میں پورا عظیم اتحاد ان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS