کورونا:15 نئے مریض ملنے سے بہارمیں متاثرین کی تعداد بڑھ کر238ہوئی

0

پٹنہ:بہار کے کیمور ضلع میں 5،بکسر میں 4،روہتاس میں دو, ارول،بھوجپور،سارن اورپٹنہ میں ایک ایک نئے مریض ملنے سے ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر238ہوگئی ہے۔
 کمار نے بتایا کہ  ایک مریض ملنے کے بعد متاثرہ اضلاع کی فہرست میں آج ارول بھی شامل ہوگیا۔ اس طرح ریاست  کے کل 21اضلاع کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ارول،بھوجپور اور سارن کے متاثرہ مریضوں کی سفری فہرست اور ان کے بارے میں سبھی ضروری معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
62لوگوں  کے متاثر ہونے سے منگیر اور 34مریضوں کے ساتھ نالندا کورونا پازیٹو  کے دو بڑے ہاٹ اسپاٹ بن گئے ہیں۔منگیر کے کل متاثرین میں سے
6 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ  ایک کی موت ہوچکی ہے ۔اسی طرح نالندا  کے کُل پازیٹو مریضوں  میں سے 3 ٹھیک ہوئے ہیں۔وہیں ،سیوان میں 30متاثرین میں سے 18 ٹھیک ہوچکے ہیں۔پٹنہ میں متاثرین کی تعداد بڑھکر  27ہوگئی ہے،جن میں سے پانچ ٹھیک ہوچکےہیں۔
بانکا،اورنگ آباد بھوجپور میں دو دو ،مشرقی چمپارن ،ارول اور مدھے پورا میں متاثرین کی تعداد ایک ایک ایک ہے۔روہتاس میں مریضوں کی تعداد بڑھکر نو ہوگئی  وہیں
کیمور  کے 13 مریخ پازیٹو ہیں۔ویشالی میں ایک مریض متاثر ہوا اور اس کی موت ہوچکی ہے۔نوادہ  اور سارن میں تین تین میں سے ایک ایک مریض ٹھیک ہوچکا ہے۔گیا میں
پانچ میں سے پانچ،گوپال گنج میں تین میں سے تین اور لکھی سرائے کی ایک خاتون مریض ٹھیک ہوکر اپنے گھر لوٹ چکی ہے۔اس طرح گیا،ویشالی،گوپال گنج اور لکھی
سرائے میں اب کورونا  کا ایک بھی کیس نہیں بچا ہے۔
وہیں،بھاگل پور میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھکر پانچ ہوگئی ہے،جن میں سے ایک ٹھیک ہوکر گھر لوٹ چکا ہے۔بیگوسرائے کے نو متاثرہ مریضوں میں سے ایک،اس
کے علاوہ بکسر میں پازیٹو مریضوں کی تعداد بڑھکر 24 ہوگئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS