ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 5611 معاملے درج

0

ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 5611 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران وبا سے مرنے والوں کی تعداد 140 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3303 ہو گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5611 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3303 ہو گئی ہے۔ وبا کے بڑھتے معاملے کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 42298 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4083 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37136 ہوگئی ہے اور 1325 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 9639 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS