کرانہ سامان کی آن لائن فروخت کرنے والی کمپنی ’بگ باسکٹ‘ کے ڈیٹا میں سیندھ لگنے کا اندیشہ ہے۔ سائبر انٹلیجنس کمپنی سائبل کے مطابق ڈیٹا میں سیندھ سے بگ باسکٹ کے تقریباً 2 کروڑ استعمال کرنے والوں کی تفصیلات ’لیک‘ ہو گئی ہیں۔
کمپنی نے اس بارے میں بنگلورو میں سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کرائی ہے اور وہ سائبر ماہرین کے ذریعہ کیے گئے دعووں کی پڑتال کر رہی ہے۔ سائبل نے کہا ہے کہ ایک ہیکر نے مبینہ طور پر بگ باسکٹ کے ڈیٹا کو 30 لاکھ روپے میں فروخت کے لیے رکھا ہے۔ سائبل نے بلاگ میں کہا کہ ’ڈارک ویب کی مستقل نگرانی کے دوران سائبل کی ریسرچ ٹیم نے پایا کہ سائبر جرائم بازار میں بگ باسکٹ کا ڈیٹا بیس 40,000 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایس کیو ایل فائل کی شکل تقریباً 15 جی بی ہے جس میں تقریباً 2 کروڑ استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا ہے۔‘ اس میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیٹا میں نام، ای میل آئی ڈی، پاس ورڈ ہیشیج، کنٹیکٹ نمبر (موبائل فون اور فون، پتہ، تاریخ پیدائش، مقام اور آئی پی پتہ شامل ہے ۔ سائبل نے پاس ورڈ کا ذکر کیا ہے، وہیں کمپنی ون ٹائم پاس ورڈ کا استعمال کرتی ہے جو ہر بار لاگ ان میں بدلتا ہے۔
بگ باسکٹ نے بیان میں کہا کہ کچھ دن قبل ہمیں ممکنہ ڈیٹا سیندھ کی جانکاری ملی ہے۔ ہم اس کا اندازہ اور دعوے کی صداقت کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بارے میں ہم نے بنگلورو کے سائبر کرائم سیل میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔
آن لائن کمپنی بگ باسکٹ کے ڈیٹا میں ’سیندھ‘، 2 کروڑ استعمال کرنے والوں کی تفصیلات ’سیل‘ پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS