بائیڈن کی عالمی سربراہ کانفرنس کی تجویز

0
image:NDTV

واشنگٹن:(یو این آئی/اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن کووڈ 19 وبا کے خلاف اجتماعی لڑائی کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے عالمی برادری سے عالمی سربراہ اجلاس بلانے کی بات کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسٹر بائیڈن کا مقصد 20 ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آس پاس سربراہ کانفرنس کا وقت مقرر کرنا ہے۔ مسٹر بائیڈن امریکہ میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی لہر سے نمٹنے کے لیے ایک روڈ میپ پر جمعرات کو اپنے خطاب کے دوران ایک عالمی سربراہ کانفرنس بلانے سے متعلق بات کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مجوزہ سربراہ کانفرنس میں ویکسین کی تیاری اور تقسیم میں بہتری کے طریقوں اور کووڈ۔ 19 تحقیق و ترقی میں بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔ مسٹر بائیڈن نے سربراہ اجلاس کے لیے ممالک کو باضابطہ دعوت نامے نہیں بھیجے ہیں ، بلکہ اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS