واشنگٹن،(یواین آئی/اسپوتنک)امریکی صدرجوبائیڈن طوفان’ایڈا‘ سے ہوئےنقصانات کاجائزہ لینے کےلئےاگلےمنگل کونیویارک اورنیوجرسی ریاستوں کادورہ کریں گے ۔امریکی صدرکےدفتروائٹ ہاؤس نےیہ اطلاع دی۔اس نےبتایاکہ جمعہ کےروزمسٹربائیڈن نےجنوب مشرقی امریکی ریاست لوویزیاناکادورہ کیا۔بائیڈن انتظامیہ کے مطابق امریکی صدرنیویارک کے شہرکوئنزکادورہ کریں گے،جہاں موسلادھاربارشوں کےدوران بیسمنٹ اپارٹمنٹس میں سیلاب آنے سےکئی افراد ہلاک ہوئےتھے۔ وائٹ ہاؤس نےاس دورے کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ طوفان کی وجہ سے نیو جرسی میں23اورنیویارک میں15افرادہلاک ہوئےہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS