چھتیس گڑھ میں نئی اسمبلی عمارت کا بھومی پوجن28 اگست کو

    0

    چھتیس گڑھ میں نئی ​​اسمبلی کی عمارت کا بھومی پوجن 28 اگست کو نئے دارالحکومت نوا رائے پور کے علاقے میں ہو گا ۔ وزیراعلی بھوپش بھگیل نے آج یہاں بتایا کہ  اسمبلی کی نئی عمارت کے بھومی  پوجن اور سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کرنے کے لئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق  صدرراہول گاندھی کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ دونوں لیڈروں سے خاص مہمان کے طور پر ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے دونوں لیڈروں کو اس سلسلے میں  مکتوب ارسال کئے ہیں ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یکم نومبر 2000 کو ریاست کی تشکیل کے ساتھ  ہی سبھبی سہولیات سے لیس نئی اسمبلی عمارت کی بھی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ، جو ریاست کی ترقی اور امنگوں کے عین مطابق ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے پیش نظر چھتیس گڑھ حکومت نے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS