شہریت قانون کی مخالفت میں کل یعنی25 دسمبر کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کی جانب سے’آئین بچاؤ، امن و انصاف‘مارج منعقد کیا جائے گا۔ اس ریلی کی قیادت وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کریں گے۔
ریلی میں کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈران شامل ہوں گے۔
کانگریس کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی اور ریاستی کانگریس کے انچارج چندر پربھاش شیکھر نے بتایا کہ مجوزہ ’آئین بچاؤ امن و انصاف مارچ‘ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی قیادت میں نکالا جائے گا۔ جوکہ کل دوپہر 12 بجے بھوپال کے رنگ محل چوراہے سے شروع ہوگا اور منٹو ہال تک پیدل مارچ کر کے گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے ختم ہوگا۔
مارچ میں کانگریس کے لیڈران، کارکنان کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے شیلیش شیلی، بہوجن سماج پارٹی کے راج کمار گوتم، ترنمول کانگریس پارٹی کے ستیش چوہان، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے برج موہن شریواستو، لوک تانترک سماجوادی پارٹی کے رگھو ٹھاکر، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندے، سابق فوجی، طلبہ و طالبات کے علاوہ دیگر افراد بھی شریک ہوں گے۔
مارچ کےدوران نظم و نسق کی ذمہ داری کانگریس سیوادل کودی گئی ہے۔
بھوپال میں 25 دسمبر کو’آئین بچاؤ، امن و انصاف‘مارچ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS