بھیما کورے گائوں معاملے میں نولکھا کی درخواست ضمانت

0

سپریم کورٹ کا این آئی اے کو نوٹس
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مبینہ یلغار پریشد-مائونواز تعلقات معاملے میں سماجی کارکن گوتم نولکھا کی ضمانت کی عرضی پر بدھ کو قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) سے جواب طلب کیا۔ جسٹس یو یو للت کی قیادت والی بنچ نے نولکھا کی عرضی پر جانچ ایجنسی کو نوٹس جاری کیا۔ نولکھا نے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے 8 فروری کو ان کی ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی۔ بنچ نے نولکھا کے وکیل کپل سبل کی باتیں مختصر میں سنیں اور این آئی اے سے 15 مارچ تک جواب مانگا۔ پولیس کے مطابق کچھ کارکنوں نے 31 دسمبر 2017 کو پنے میں یلغار پریشد کی میٹنگ میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور بھڑکائو تقریر کی تھی جس کے اگلے روز ضلع کے کورے گائوں بھیما میں تشدد بھڑکا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ’اسے خصوصی عدالت کے حکم میں دخل دینے کا کوئی سبب نظر نہیں آتا۔ خصوصی عدالت نے ان کی (نولکھا کی) ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS