نئی دہلی (ایجنسیاں)کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا جمعرات (24 نومبر) کو مدھیہ پردیش کے بورگاو¿ں سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا کا 78 واں دن ہے اور اگلے 10 دنوں میں یہ ریاست کے 7 اضلاع سے گزرے گی۔ اب اس یاترامیں راہل گاندھی کو اپنی بہن پرینکا گاندھی کا بھی سہارا ملا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج صبح بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ اس دوران پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا اوربیٹے ریحان واڈرابھی یاتراشروع ہونے کے بعد پہلی بار اس میں شامل ہوئے۔پرینکا گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت پر کانگریس نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں راہل گاندھی پرینکا کے کندھے پر ہاتھ رکھی نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS