بھگونت مان کی حلف برداری شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں کھٹکڑکلاں

0

بھگونت مان کی گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا
چنڈی گڑھ: (یو این آئی) پنجاب کے مستقبل کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ہفتہ کو گورنر بی ایل پروہت سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ بھگونت مان نے آج راج بھون میں بی ایل پروہت سے ملاقات کی اور 92 ایم ایل ایز کو حمایت کے خطوط دے کر حکومت بنانے کا اپنا دعویٰ پیش کیا، جسے گورنر نے منظور کرلیا۔ راج بھون سے باہر آتے ہوئے انہوں نے نامہ نگاروں کو صرف اتنا بتایا کہ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 16 مارچ کو شہید اعظم بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں کھٹکڑکلاں میں منعقد ہوگی اور اس میں پنجاب کے لوگ بصد خوشی مدعو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’پنجاب کو پنجاب بنانے کا حلف، ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا حلف اور ریاست کو ترقی کی راہ پر لانے کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا حلف لیا جائے گا۔ جب ریاست بھر سے لوگ گھر گھرسے آئیں گے تو وہ شہید اعظم کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تمام تر عزم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ تاریخی فیصلے کئے جائیں گے۔ ہر کوئی 13 مارچ کو امرتسر میں دربار صاحب گروگھر میں گرو کا آشیرواد لینے جائے گا اور اس کے بعد ایک روڈ شو ہوگا۔
قبل ازیں جمعہ کو مسٹر مان کے دہلی سے واپس آنے کے بعد یہاں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں انہیں لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔ لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد مسٹر مان نے تمام 92 ایم ایل ایز کے ساتھ ’ لو اور لا‘ کا توازن برقرار رکھتے ہوئے سبھی پر زور دیا کہ وہ خلوص اور لگن سے کام کریں اور افسران کو گاؤں لے کر جائیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں پنجاب سے چنڈی گڑھ آنا ہی نہ پڑے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS