راجستھان کو بہترین سیاحتی ایوارڈ

0

جے پور:(یو این آئی) راجستھان کو سیاحت کے نظریہ سے’میلہ اور مہوتسو‘انعقاد کے زمرہ میں بہترین سیاحتی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔نئی دہلی میں آئی سی ایم گروپ کی طرف سے منعقدہ ساتویں آئی ٹی سی ٹی اے بی 2بی انٹرنیشنل ٹورزم ایکسپو کانکلیو اعزازی تقریب میں اس سے نوازا گیا۔ اعزازی تقریب میں یہ انعام پروگرام کے مہمان خصوصی مدھیہ پردیش کے سیاحت کے پرنسپل سکریٹری شیو شیکھر شکلا سے راجستھان سیاحت محکمہ کے دہلی ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر سمیتا مینا اور چھتر پال یادو نے لیا۔
راجستھان اپنی فن، ثقافت، میلہ اور فیسٹول کے انعقاد کی نظریہ سے ہمیشہ ملکی۔غیرملکی سیاحوں کی پہلی پسند رہا ہے۔
دوسری طرف ورلڈ فوٹوگرافی ڈے پر محکمہ سیاحت کی طرف سے سوشل میڈیا پر فوٹوگرافی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ’رنگ راجستھان کے‘ تھیم پر منعقدہ اس مقابلہ میں حصہ لینے والے راجستھان کے دیہی فن، ثقافت اور سیاحت شعبہ وغیرہ کی فوٹو راجستھان ٹورزم کے سوشل میڈیا ہینڈل ایٹ راجستھان ٹورزم پر ہیش ٹیگ راجستھان کے ساتھ ٹیگ کرسکتے ہیں۔ پندرہ ستمبر تک چلنے والے اس مقابلہ میں بہترین فوٹو پر فاتح کو پہلے، دوسرے او ر تیسرے زمرہ میں بالترتیب پچاس ہزار، تیس ہزار اور پندرہ ہزار روپے کے انعام کے ساتھ ہی پانچ ہزار روپے کے پانچ کونسولیشن پرائز بھی دیئے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS