بنگلورو: کرناٹک حکومت نے مفت وائی فائی دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے نے ہر روز ایک گھنٹے تک فری وائی فائی سروس مہیا کرانے کی بات کی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے لیے وائی فائی کی مفت سہولیات ایک سیاسی مدعا بن چکا ہے۔
دہلی میں برسراقتدار آئی عام آدمی پارٹی نے کئی اہم وعدے کیے تھے ، ان میں سے نئ نسل کو لبھانے کے لیے عام آدمی پارٹی نے مفت وائی فائی کا بھی وعدیٰ کیا تھا لیکن اب تک مفت وائی فائی کا وعدی وفا نہیں ہوسکا ہے۔
البتہ کرناٹک کی حکومت نے روز ایک گھنٹے تک مفت وائی فائی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ جب کہ دہلی کے کچھ مقامات پر ہی مفت وائی فائی سہولیات دستیاب ہے مثلاً ایئر پورٹ وغیرہ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS