Image:PTI

بشنو پور (یواین آئی) : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی چیئرپرسن ممتا بنرجی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف بڑی باتیں کرتے ہیں، ہر ایک کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ روپے جمع کروانے جیسے جھوٹے وعدے کرتے ہیں، لیکن ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں اور وہ اس کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ بنرجی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم کی کرسی کا احترام کرتی ہوں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نریندر مودی بڑے جھوٹے ہیں۔وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ غنڈے کون ہیں؟ بنرجی نے کہا کہ آج بی جے پی کے تشدد کی وجہ سے یوپی میں آئی پی ایس افسر اپنی ملازمت چھوڑ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ (بی جے پی) باہر سے غنڈے لاتے ہیں، وہ ہماری ثقافت کو تباہ کررہے ہیں۔عوامی مقامات کوگندہ کررہے ہیں اوربدنظمی پھیلا رہے ہیں۔ انتخابات سے قبل مشکلات سے بچنے کیلئے یو پی جیسی ریاستوں سے لوگوں کو لایا جارہا ہے۔
بیرونی غنڈوں کی مدد سے بنگال کو فتح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم دیگر ریاستوں کے لوگوں کو بنگال میںبیرونی کا لیبل نہیں لگاتے ہیں۔بنرجی نے مزید کہا کہ وہ ’ بیٹی پڑھائو- بیٹی بچاؤ ‘کانعرہ لگاتے ہیں، مگر اس اسکیم پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے ۔ اس کے باوجود ہماری حکومت لڑکیوں کو 1000سے 500 روپے کی وظائف مہیا کرتی ہے ۔
اس سے قبل ، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بدھ کے روز مغربی بنگال کے بی جے پی صدرکی تقریر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تہذیب و تمدن کو فراموش کردیا ہے ۔بی جے پی کے ریاستی صدرمبینہ طور پر عوامی جلسہ میں پوچھ رہے ہیں کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ساڑی کیوں پہن رکھی ہے؟ انہیں اپنے زخمی ٹانگ کو بہتر طور پر ظاہر کرنے کیلئے شارٹس کپڑے پہننے چاہئیں۔ موئیترا نے کہا کہ یہ بی جے پی کی ذہنت کی عکاسی کرتی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS